نواز شریف نے اسرائیل اور امریکہ کی مذمت کیوں نہیں کی؟ حافظ نعیم الرحمٰن نے نئی بحث چھیڑ دی

کراچی (پاکستان امیج ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اسرائیل اور امریکہ کی مذمت کیوں نہیں کی؟ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے نئی بحث چھیڑ دی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا نواز شریف سے پوچھیں کہ وہ اپنے آپ کو بادشاہ سمجھتے ہیں، انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کی مذمت کی؟ فلسطین میں مسلسل بمباری ہو رہی ہے، غزہ میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔حماس سے اسرائیل لڑ نہیں سکتا، ہم حماس کے ساتھ ہیں، ہر باضمیر انسان اس جدوجہد کے ساتھ ہے۔

“جنگ ” کے مطابق حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کو ختم ہونا چاہیے، ابھی بھی کچھ جگہوں پر 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *