نواز شریف آج سیاسی قیادت کو عشائیہ دیں گے، صدر نواز شریف آج سیاسی قیادت کو عشائیہ دیں گے، صدر مملکت آصف زرداری بھی لاہور پہنچ گئےمملکت آصف زرداری بھی لاہور پہنچ گئے

لاہور (پاکستان امیج ) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف آج اہم سیاسی قیادت کو عشائیہ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی عشائیے میں شریک ہوں گے، وہ ایس سی او کے اجلاس کے بعد لاہور پہنچیں گے۔

“جنگ ” نے ذرائع کے مطابق عشائیے میں شرکت کے لیے صدر آصف علی زرداری بھی لاہور پہنچ گئے ہیں، ان کے ساتھ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی عشائیے میں شریک ہوں گے۔

جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پہلے ہی لاہور پہنچ چکے ہیں۔ترجمان جے یو آئی پنجاب کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی آج نواز شریف سے پہلے ہی ملاقات طے ہے۔ ملاقات میں آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *