نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور ، این اے 130 سے الیکشن لڑیں گے

لاہور (پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے ن لیگی کارکنوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی این اے 130 سے منظور ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے کاغذات نامزدگی بلال یاسین نے حلقہ این اے 130 میں جمع کروائے تھے ۔نوازشریف کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض سامنے ںہیں آیا جس کے باعث ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد منظور کر لیے گئے ۔جبکہ مریم نوازشریف کے حلقہ پی پی 165 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے ۔

یاد رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے جارہے ہیں جس کیلئے کا غذات نامزدگی جمع کروانے کے مرحلے کے بعد اب کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *