نوازشریف کے حلقےاین اے 15 میں حتمی نتیجہ جمع کرانے والی ریٹرننگ افسر تبدیل

مانسہرہ (پاکستان امیج) این اے 15 مانسہرہ میں نوازشریف کے حلقے کاانتخابی رزلٹ جمع کرانے والی ریٹرننگ افسر کو تبدیل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق الیکشن کمیشن نے حاجرہ سمیع کو تبدیل کر دیا جبکہ ان کی جگہ نئے ریٹرننگ افسر کو تعینات کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے مذکورہ حلقے کا حتمی نتیجہ حاجرہ سمیع نے جمع کروایا تھا۔ان کی جگہ اب ذاکر جدون کو نیا ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *