نوازشریف کی واپسی کیسے تاریخی بنائی جائے؟ لندن میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کی اندرونی کہانی باہر آ گئی

لندن (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق لندن میں ہونیوالے مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کی اندرونی کہانی باہر آ گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق لندن اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوازشریف کی واپسی پر تاریخی استقبال کیلئے مریم نواز تیاریاں کروائیں گی، فیصلے پر عمل درآمد کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، اس حوالے سے فنانس کمیٹی بھی قائم کیا جائے گی۔ نوازشریف کی واپسی پر بڑا تاریخی جلسہ کرنے کا بھی پروگرام بنایا گیا ہے۔

پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز انتظامی کمیٹیوں کی روزانہ اپ ڈیٹ لیں گی، یہ اپ ڈیٹ رپورٹس لندن بھیجی جائیں گی۔ ریلی اور جلسے کے شرکا کی سکیورٹی کیلئے بھی کمیٹی بنائی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *