نوازشریف کو وزیراعظم نہیں بننے دوں گا، آصف زرداری نے بڑا چیلنج دیدیا

کراچی (پاکستان امیج) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نوازشریف کو بڑا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں انہیں وزیراعظم نہیں بننے دوں گا۔

نجی اخبار “جنگ” کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی کی مسلسل کامیابیاں عوام کا اعتماد ظاہر کرتی ہیں۔ کراچی سے کشمیر تک پیپلز پارٹی ایک زندہ حقیقت ہے، عوام کی حمایت سے ہی حکومت قائم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم میں نے بنوایا مگر انہوں نے عوام کی خدمت نہیں کی۔ اب نوازشریف کو وزیراعظم نہیں بننے دوں گا، ملک کا اگلا وزیراعظم پیپلز پارٹی سے ہو گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *