نوازشریف کو لاہور چیمبر میں کھانے کیلئے کون سی ڈشز پیش کی گئیں؟

لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف لاہور چیمبر میں خطاب کیلئے آئے تو انہیں کھانے میں خوش ذائقہ ڈشز پیش کی گئیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے لاہور چیمبر میں عہدیداران سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم اپنے گزشتہ دور میں ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب کے قریب لے گئے تھے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا، ہم سی پیک کے کر آئے۔ تھر کے کوئلے کو نکالنے اور بجلی کے منصوبے بنائے۔ اس وقت ملک و قوم کو درپیش مسائل پر ہماری نظر ہے۔ لاہور چیمبر کے موجودہ اور سابق عہدیداران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

نوازشریف کو لاہور چیمبر میں کھانا کھلایا گای تو کباب، فش فرائی، دہی بھلوں اور سموسوں سے تواضع کی گئی۔ کھانے کے بعد نوازشریف واپس روانہ ہو گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *