نوازشریف کو آج پہلے ناشتے میں کیا کچھ پیش کیا گیا؟ مینیو سامنے آ گیا

لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو لندن سے واپسی کے بعد لاہور میں آج پہلے ناشتے میں روایتی ڈشیں پیش کی گئیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے آج ناشتہ خاندان کے ہمراہ جاتی امرامیں کیا۔ ناشتے میں حلوہ پوڑی، سری پائے ، لسی اور سبز چائے پیش کی گئی۔

نوازشریف کل اسلام آباد جائیں گے جہاں عدالتوں میں دائر درخواستوں سے متعلق لیگل ٹیم سے مشاورت کریں گے۔ نوازشریف کی آج لاہور میں سیاسی مصروفیات جاری رہیں گی۔ ان کی آج اسحاق ڈار، شہبازشریف، سعد رفیق اور خواجہ آصف سے ملاقات شیڈول ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *