نوازشریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے

لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کوئٹہ کا دورہ کریں گے جس کے دوران بلوچ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق نوازشریف کے دورہ بلوچستان کے دوران سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت متوقع ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اشتراک بھی متوقع ہے۔

دو روز قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے حاجی لشکری رئیسانی کو بھی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی، انہوں نے لاہور میں شہباز شریف سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی جس میں میر ہمایوں کرد سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *