نوازشریف کا وطن واپسی سے قبل مشرق وسطیٰ کے 3ممالک کے دوروں کاامکان

لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا وطن واپسی سے قبل مشرق وسطیٰ کے 3ممالک کے دوروں کاامکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کا دورہ کر سکتے ہیں،نوازشریف کے مذکورہ ممالک کے دوروں کے انتظامات جاری ہیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری معاملات آگے بڑھائیں گے،نوازشریف کے ان ممالک کے سربراہان سے ذاتی تعلقات قائم ہیں،نوازشریف کے وطن پہنچتے ہی ان ممالک سے اچھی خبریں آنا شروع ہو جائینگی، نوازشریف کے آتے ہی ملک معیشت پر مثبت اثرات پڑنا شروع ہو جائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ نوازشیف کے دوروں سے عوام کیلئے خوشخبریاں آئیں گی، نواز شریف کے دوروں میں ان کی معاشی ٹیم و دیگر اراکین ہمراہ ہوں گے،نوازشریف آج کل لندن میں ملکی معیشت کی بہتری کے منصوبوں میں مصروف ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *