کراچی (پاکستان امیج)کراچی سے جانے والے ٹرین کے قافلے ’کاروان نواز شریف‘ میں سوار ایک لیگی کارکن انتقال کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق متوفی کارکن کی شناخت 60 سالہ کرامت کے نام سے کی گئی ہے۔لیگی رہنما محمد زبیر کے مطابق کارکن محراب پور جنکشن کے قریب ٹرین میں اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث انتقال کرگیا۔متوفی کرامت شہباز گوٹھ سپر ہائی وے کراچی کا رہائشی تھا جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سالہ خودساختہ جلاوطنی کے بعد آج وطن واپس آئیں گے جہاں وہ لاہور میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image