نوازشریف نے پارٹی ورکرز کیلئے پیغام جاری کر دیا

لاہور( پاکستان امیج) صدر مسلم لیگ ن نوازشریف نے پارٹی کی تنظیم سازی،مخلص کارکنوں کو آگے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی بنیاد جاں نثار ورکرز ہیں انہیں اپنا خاندان کا اہم فرد سمجھتا ہوں۔

نوازشریف سے صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر نے ون ٹو ون ملا قات کی۔ نوازشریف نے پارٹی کی تنظیم سازی اور مخلص محنتی کارکنوں کو آگے لانے کی ہدایت کی۔ نواز شریف نے کہا کہ پارٹی کی بنیاد جاں نثار ورکرز ہیں انہیں اپنا خاندان کا اہم فرد سمجھتا ہوں ۔سیف الملوک کھوکھر نے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا حکم ہے کہ پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والے مشکل وقت میں کھڑے رہنے والے کارکنوں کو ترجیح دی جائے۔ قائد کی واضح ہدایات ہیں کہ تنظیم سازی میں سفارش یا من پسند افراد کو نوازنے کا کلچر ختم کیا جائے،نوازشریف سے وعدہ کیا ہے کہ صرف اور صرف پارٹی کے مخلص جانثار ورکرز کو عہدے دئیے جائیں گے ،جن مسلم لیگ ن کے ورکرز نے پی ٹی آئی دور میں صعوبتیں برداشت کیں وہ ہمارے سر کا تاج ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *