کراچی (پاکستان امیج) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری بڑی طویل تھی مگر علاج کون سا ڈاکٹر کر رہا تھا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی پی رہنما سعید غنی کا کہنا ہےکہ نوازشریف نیا لاڈلا ہے، ہمیں کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔ ہر الیکشن میں ہمیں ہرانے کی کوشش کی گئی۔ سازشوں کے باوجود بھی ہم کئی بار اقتدار میں آئے۔ جتنی بھی سازشیں ہو جائیں اس بار حکومت ہم بنائیں گے۔ ہمارے پاس پارٹی میں لوگوں کیلئے جگہ نہیں ہے۔
Pakistan Image