فیصل آباد (پاکستان امیج )سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو نہ ہٹایا جاتا توپاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا، قبضہ کرنے والوں نے ملک کے ساتھ جوکیا، سب نے دیکھا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق فیصل آباد ڈویڑن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے (ن) لیگ کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔اس دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سب مل کے پاکستان کو دوبارہ اپنے مقام پر لائیں گے، ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، ہماری حکومت کو نہ ہٹایا جاتا توپاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا، قبضہ کرنے والوں نے ملک کے ساتھ جوکیا، سب نے دیکھا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ہی نہیں پاکستان کے ساتھ بھی زیادتی ہوئی، (ن) لیگ کو اب اپنی سیاسی میراث حاصل کرنی ہے، ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، سیاستدان، انتظامیہ اور پولیس سمیت سب کو مل کر ملک کو مشکل سے نکالنا ہوگا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image