‘نوازشریف، مریم کا ہاتھ پکڑ کر طیارے سے نکلیں تو عوامی جوش دیدنی ہو گا’، عوام مہنگائی سے پریشان، (ن) لیگ استقبال کا “ڈیزائن” تیار کرنے میں مصروف

لندن (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے رہنما پارٹی قائد نوازشریف کی واپسی کا “ڈیزائن” تیار کرنے میں مصروف ہیں مگر مہنگائی سے اذیت میں مبتلا عوام کا کوئی بڑی سیاسی پارٹی نوٹس لیتی نظر نہیں آتی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں ان دنوں مسلم لیگ (ن) اپنے قائد نوازشریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے، نوازشریف طیارے سے کس زاویئے سے باہر نکلیں کہ ان کا زیادہ سے زیادہ لوگ استقبال کریں، ان کا جوش بھرپور ہو، پورا “ڈیزائن” تیار کیا جا رہا ہے۔

نوازشریف کو ایک تجویز یہ دی گئی ہےکہ اگر نوازشریف مریم کا ہاتھ پکڑ کر طیارے سے نکلیں تو عوام کا جوش بہت زیادہ بڑھ جائے گا۔ مریم نواز اور نوازشریف کو ایک ساتھ وطن واپس آنے کا کہا گیا ہے۔

بتایا گیا ہےکہ نوازشریف کی واپسی پر استقبال کو شاندار بنانے کیلئے رہنماوں کو ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔ 10 لاکھ لوگ اکٹھے کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ نوازشریف کی ریلی کیلئے بلٹ پروف کنٹینر بنایا جائے گا جس پر دیگر پارٹی قائدین بھی سفر کریں گے۔ نوازشریف کی واپسی پر مینار پاکستان پر جلسے کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں لاہور ائیرپورٹ سے بڑی ریلی کی صورت میں لایا جائے گا۔ جلسے کے مقام کی حتمی منظوری نوازشریف نے دی ہے۔ نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل حفاظتی ضمانت کیلئے پلان بھی فائنل کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *