نعیم بخاری نے عمران خان کا کوئی کیس کیوں نہیں لیا؟معروف قانون دان بول پڑے

اسلام آباد(پاکستان امیج)معروف قانون دان نعیم بخاری نے موجودہ صورتحال میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کیس کیوں نہیں لیا، معروف دان نے خود ہی وجہ بتایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نعیم بخاری احاطہ عدالت میں موجود ہیں، اس دوران موجود شخص سوال کرتا ہے کہ عمران خان کا کوئی کیس نہیں،محبت کم ہو گئی ہے یا کچھ اور؟

اس پر معروف قانون دان کہتے ہیں کہ عمران خان سے محبت بڑھ گئی ہے،لیکن میں نے کوئی کیس نہیں لیا،نعیم بخاری کا کہناتھا کہ پہلے بھی ہم نے کوئی پیسے نہیں لئے تھے، اب میرے بچوں کی شادی ہونے والی ہے،میرا خیال ہے اب مجھے پیسے کما لینے چاہئیں۔

نعیم بخاری کا مزید کہناتھا کہ عمران خان سے عشق ہمارا وہی ہے، عزت وہی ہے اور احترام وہی ہے، کوئی فرق نہیں پڑا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *