نعمان اعجاز کے گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں سے نمٹنے کیلئے مائوں کو خاص مشورے

لاہور (پاکستان امیج) معروف اداکار نعمان اعجاز نے بچوں کی چھٹیوں سے متعلق مائوں کے لیے دلچسپ احتیاطی تدابیر تجویز کرتے ہوئے انھیں روزانہ پیناڈول کھانے کا مشورہ دے دیا۔

اداکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرام اکائونٹ پر متعدد اسٹوریز شیئر کیں ایک پر مزاح اسٹوری جو اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے اعلان کے حوالے سے تھی۔انہوں نے لکھا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان سن کر نانا اور نانی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ماموں نے سر پکڑ لیا، ممانیوں نے سر پر کپڑا باندھ لیا، جب کہ کچھ ممانیوں کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

اداکار نے ایک تیسری اسٹوری میں مائوں کے لیے بچوں کی چھٹیوں کے دوران احتیاطی تدابیر بھی مزاحیہ انداز میں بیان کیں۔انہوں نے لکھا کہ پیناڈول روزانہ 14 اگست تک، سر پر باندھنے کے لیے ایک عدد نرم کپڑا، ایک عدد جھاڑو یا ڈنڈا، اور ایک عدد ہیڈ فون، سب مائیں اپنی تیاری کرلیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *