لاہور(پاکستان امیج) اداکار و ٹی وی میزبان نعمان اعجازکی اپنی اہلیہ رابعہ نعمان کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق نعمان اعجاز اور ان کی بیگم ایک پرتعیش شادی کی تقریب میں شریک تھے جہاں دیگر کئی جوڑوں کے ہمراہ انہوں نے بھی معروف بالی ووڈ گیت ’دی جوانی‘ پر رقص کیا۔ان کے ڈانس کی ویڈیو آفیشل ماڈلنگ پاکستان نامی انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ کمنٹس میں میاں بیوی کی ذہنی ہم آہنگی اور ڈانس میں مہارت کی تعریف کر رہے ہیں۔شادی کی اس تقریب کی کچھ اور ویڈیوز بھی انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہو رہی ہیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں نعمان اعجاز کے صاحبزادے اور ابھرتے ہوئے اداکار زاویار نعمان بھی بالی ووڈ کے گیت ’آنکھ مارے‘ پر ڈانس کر رہے ہوتے ہیں۔
Pakistan Image