نشے میں ڈرائیونگ، وارنر کی کپتانی خطرے میں پڑگئی

کراچی(پاکستان امیج)ڈیوڈ وارنر کی نشے میں ڈرائیونگ کے بعد بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی تھنڈرز کی کپتانی خطرے میں پڑگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 39 سالہ بیٹر پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن میں چند دن کی چھٹیوں پر آسٹریلیا واپس گئے تھے۔

اس دوران سڈنی کے مشرقی علاقے میں ایسٹر سنڈے پر پولیس نے انہیں روک کر ٹیسٹ لیا تو نشے کی مقررہ حد زیادہ ہونے پر انہیں گرفتار کرکے مزید ٹیسٹ کے لیے ماروبرہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا تھا۔

واقعے کے ایک روز بعد نیو ساؤتھ ویلز نے مشکل میں پھنسے ڈیوڈ وارنر کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

نیو ساؤتھ ویلز کا کہنا تھا کہ ہم اس واقعے سے مکمل طور پر آگاہ اور ڈرنک ڈرائیونگ جیسے عمل کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، مگر اس مشکل وقت میں وارنر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر اس معاملے میں 7 مئی کو ڈاؤننگ سینٹر لوکل کورٹ میں پیش ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *