نسیم شاہ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچز کھیلنے سے محروم ہو سکتے ہیں ، کپتان کا تشویشناک بیان

کولمبو(پاکستان امیج) کپتان بابر اعظم نے امکان ظاہر کیا ہے کہ تیز گیند باز نسیم شاہ آئندہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران کچھ میچوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔

سری لنکا سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کپتا ن نے کہا کہ حارث روف بھی انجری کا شکار ہیں لیکن وہ جلد ریکور کر جائیں گے لیکن نسیم شاہ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں شائد دستیاب نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ہمارا پلان بی کیا ہو گا، اس کے بارے میں بعد میں بات کریں گے۔نسیم شاہ نے دبئی میں اپنے دائیں کندھے کے نیچے پٹھوں کی چوٹ کا سکین کروایا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *