نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی(پاکستان امیج)فاسٹ باولرنسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سما نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باولر ڈرافٹنگ یا ٹریڈنگ میں جائیں گے۔

پاکستان ٹیم کے نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ نے پاکستان سپر لیگ سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیاہے۔ یہ فیصلہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر کیا ہے، نسیم شاہ 2019ء میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنے تھے۔نسیم شاہ پی ایس ایل 9 کیلئے ڈرافٹنگ یا ٹریڈنگ میں جائیں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی فاسٹ باولر کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے خواہشمند ہیں، تاہم نسیم شاہ کے پشاور زلمی میں جانے کے امکانات زیادہ ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *