ندا یاسر کا نیا ہیئر سٹائل وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

کراچی(پاکستان امیج)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامورمیزبان و اداکارہ ندا یاسر اپنے نئے ہیئر سٹائل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
ندا یاسر کی نئے ہیئر سٹائل کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور صارفین کی جانب سے ان پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ندا یاسر کا یہ نیا ہیئر سٹائل مشہور ڈرامہ سیریل معمہ میں صبا قمر کے ہیئر سٹائل سے بہت ملتا جلتا ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین ان کے اس نئے ہیئر سٹائل کا مذاق اڑاتےہوئے ہارر فلم کے خوفناک کردار سے تشبیہ دی۔
ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ندا یاسر نے اپنے ساتھ کیا کیا ہے؟ یہ نیا سٹائل ان پر بالکل اچھا نہیں لگ رہا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *