ندا یاسر اور زہرہ عامر آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں

کراچی (پاکستان امیج) معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر اور اداکارہ زہرہ عامر بھی آن لائنفراڈ کا شکار ہوگئیں۔

ندا یاسر نے حال ہی میں نجی ٹی وی مارننگ شو میں اپنے آن لائن شاپنگ کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک سٹائلش مغربی لباس کا اشتہار دیکھا جس کی قیمت 3 ہزار روپے تھی۔ ندا یاسر نے بتایا کہ جب وہ لباس مجھے موصول ہوا تو وہ توقعات سے بالکل مختلف تھا جس پر مجھے بہت افسوس ہوا۔

دوسری جانب، اداکارہ زہرہ عامر نے بتایا کہ میں نے ایک مشہور پاکستانی برانڈ سے اچھے معیار کے ملبوسات کی توقع کرتے ہوئے 25 ہزار روپے میں بچوں کے کپڑے میں منگوائے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ کپڑے مجھے موصول ہوئے تو پتہ چلا کہ کپڑے بہت ناقص معیار کے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

سلمان خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب، مداحوں میں تشویش کی لہر

ممبئی(پاکستان امیج)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پیر کے روز اچانک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email