نجی سکول نے گرمیوں کی چھٹیوںسے ہی ماہانہ فیسوں میں غیرقانونی طورپر 20فیصد اضافہ کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) والدین پرائیویٹ سکولوں کے اخراجات اور نت نئے مطالبات سے کہیں نہ کہیں تنگ ضرور ہیں، اب معروف کالم نویس اور ولاگر محمد کاشف میئو نے بتایاکہ “لاہور گرائمر سکول (جونئیر گرلز برانچ جی ون جوہر ٹاون) نے گرمیوں کی چھٹیوں سے اگلے تعلیمی سال کے لئیے فیسوں میں بیس فیصد اضافہ کر دیا، ماہانہ فیس 34 ہزار سے بڑھا کر چالیس ہزار کر دی۔
انہوں نے مزیدلکھا کہ قانونی طور پر یہ پرائیویٹ سکول پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کر سکتے، وزیرتعلیم رانا سکندر حیات، وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز اس معاملے کا نوٹس لیں اور ان پرائیویٹ سکولز کو کسی قاعدے قانون کا پابند بنائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *