نامور خواجہ سرا کی برہنہ ویڈیو وائرل

پشاور (پاکستان امیج) پشاو کے نامور خواجہ سرا ڈولفن ایان کی سوشل میڈیا پر برہنہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، ڈولفن ایان نے پولیس کو کارروائی کی درخواست دیدی ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق خواجہ سرا ڈولفن ایان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دو سال پرانی ہے جو کہ زبردستی بنائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو ویڈیو وائرل کرنے کے حوالے سے درخواست دے رہی ہوں، ایف آئی اے سائبر کرائم میں بھی ملزم کے خلاف درخواست دوں گی۔

ڈولفن ایان نے بتایا کہ ملزم کا نام اور ایڈریس پولیس درخواست میں شامل کیا ہے۔ایس پی سٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خواجہ سرا ڈولفن ایان کی ویڈیو سے متعلق مقامی تھانہ رابطے میں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *