نازیبا ویڈیو کے معاملے پر بھارتی اداکارہ رشمیکا منڈانا کا موقف سامنے آگیا

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارتی اداکارہ رشمیکا منڈانا نے کہا ہےکہ مجھے اپنی غیراخلاقی ڈیپ فیک ویڈیو کے بارے میں بات کرنے پر بہت زیادہ تکلیف ہورہی ہے،یہ جھوٹی اور ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کا نتیجہ ہے، اس سے سخت تکلیف ہوئی ہے۔

ایکس (ٹویٹر) پر جاری اپنے بیان میں شمالی بھارت سے تعلق رکھنے والی رشمیکا منڈانا کا کہنا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگ اس مسئلے کو کمیونٹی کے طور پر لیں، کیونکہ اب ٹیکنالوجی کا غلط استعمال شروع ہوگیا ہے۔ تلگو، کناڈا، تامل اور ہندی فلموں میں کام کر کے شہرت حاصل کرنے والی رشمیکا نے اس تکلیف دہ صورتحال پر اپنے خاندان، دوستوں اور ہمدردوں سے تشکر کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ وائرل ویڈیو میں ایک برطانوی بھارتی خاتون جو سیاہ لباس میں ملبوس ہے اسے لفٹ میں نامناسب انداز میں دیکھا جاسکتا ہے، اس خاتون کے چہرے کو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے رشمیکا منڈانا سے مشابہہ بنایا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *