نازش جہانگیر ٹوٹا دل رکھنے والے شخص سے شادی کیلئے تیار

کراچی (پاکستان امیج)اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے مستقبل کے شریکِ حیات کے حوالے سے خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے ہونے والے شوہر کا ماضی میں دل ٹوٹ چکا ہو تو انہیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

حالیہ انٹرویو کے دوران نازش جہانگیر سے پوچھا گیا کہ وہ کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں، جس پر اداکارہ نے کہا کہ اس حوالے سے ان کی زیادہ ڈیمانڈز نہیں ہیں۔ وہ ایسا شخص چاہتی ہیں جو ان ہی کی طرح ہو، جس کے ساتھ وہ ہنس سکیں، زندگی سے لطف اندوز ہوں، کبھی کبھار لڑائی جھگڑا بھی ہو اور دونوں مل کر زندگی گزاریں۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ اگر ان کی زندگی میں آنے والے شخص کا پہلے کبھی دل ٹوٹ چکا ہو تو کیا وہ اسے قبول کریں گی؟ اس پر نازش جہانگیر نے کہا کہ وہ ایسے شخص کو نہ صرف قبول کریں گی بلکہ انہیں اس بات کی خوشی ہو گی کہ وہ اس کے ٹوٹے ہوئے دل کو دوبارہ جوڑنے کی وجہ بنیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *