نارووال(پاکستان امیج)نارووال کے علاقے صدیق پورہ میں بارات میں دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے موبائل فون، نوٹوں، سوٹوں اور لاکھوں روپے کے دیگر تحائف کی بارش کردی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نارووال کے محلہ عباس نگر سے بارات بینڈ باجوں کے ساتھ صدیق پورہ پہنچی تو دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے دلہن کے مکان کی چھت پر چڑھ کر موبائل فونز، سوٹوں اور نوٹوں کی بارش کردی، اس دوران لاکھوں روپے مالیت کے نوٹ لٹائے گئے۔دوسری جانب شادی میں شریک مہمانوں سمیت دیگر شہریوں نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مخصوص جال سے تحائف لوٹے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image