نادرا کا ڈیٹا ملنے کے بعد ایف بی آر میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی

اسلام آباد (پاکستان امیج) ایف بی آر کو نادرا کا ڈیٹا ملنے کے باعث ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی۔

جیو نیوز کو ملی معلومات کے مطابق پراپرٹی، بینک بیلنس، بیرون ملک سفر کے اخراجات کی بنیاد پر ٹیکس نیٹ بڑھایا جارہا ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 13.7 فیصد پر لے جانے کیلئے نادرا کو ڈیٹا ایف بی آر سے شیئر کرنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی اگلے مالی سال سے ہوگی، زرعی آمدن پر ٹیکس کو وفاقی انکم ٹیکس اور کارپوریٹ ٹیکس سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈیٹا شیئرنگ کے معاملے پر ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے درمیان رابطے جاری ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *