نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرِخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد(پاکستان امیج)نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِخارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے تمام فریقوں پر کشیدگی میں کمی اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا، انہوں نے جون 2026 کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات اور سفارتکاری ہی دیرپا امن کا واحد مؤثر راستہ ہیں، پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *