نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے پاکستان کے نامزد سفیر برائے جرمنی سلمان شریف کی ملاقات

اسلام آباد(پاکستان امیج)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے پاکستان کے نامزد سفیر برائے جرمنی سلمان شریف نے ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سلمان شریف کو جرمنی میں بطور سفیر تعینات ہونے پر مبارکباد دی، نائب وزیراعظم نے پاک جرمن تعلقات مزید مضبوط بنانے، بالخصوص اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے قریبی روابط، ان کی فلاح و بہبود اور مؤثر قونصلر خدمات کی فراہمی پاکستانی سفارت خانے کی اہم ترجیحات ہونی چاہئیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزیراعظم آفس میں جوائنٹ سیکریٹری کی حیثیت سے سلمان شریف کی خدمات کو سراہا، اسحاق ڈار نے جرمنی میں نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر سلمان شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *