نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت نے حلف لیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بطور چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھا لیا، صدر مملکت عارف علوی نےان سے حلف لیا ، وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سابق چیف جسٹس صاحبان، ججز اور ممتاز وکلا بھی موجود تھے۔ قاضی فائز عیسٰی نے ملک کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ وہ 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے تھے، 2019 میں صدارتی ریفرنس کے بعد سینئر ترین جج ہونے کے باوجود انہیں تین سال سے کسی آئینی مقدمے کے بینچ میں شامل نہیں کیا گیا۔

جسٹس فائز عیسٰی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع کے بعد اپریل سے معمول کے بینچز میں بیٹھنے سے معذرت بھی کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *