نئے مالی سال کا آغاز؛ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بڑھادی

اسلام آباد(پاکستان امیج) نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیویز کی شرح میں ردوبدل کر دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی شرح میں ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کرتے ہوئے اسے ڈھائی روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں حکومت نے اسی کے ساتھ پیٹرول اور ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی میں بھی ڈھائی،ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ حکام کے مطابق پٹرولیم لیوی میں یہ کمی کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق دونوں مختلف لیوی ٹیکسوں کی شرح میں کی گئی اس ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *