نئے سال کا نیا تحفہ! یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج) حکومت نے نئے سال پر عوام کو نیا تحفہ دینے کا فیصلہ کر لیا، یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکام نے بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں شدید کمی کے باعث اگلے 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا منصوبہ تیار کر لیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 10.60 روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.59 روپے فی لٹر تک کمی دیکھی جا سکتی ہے۔

مٹی کا تیل 8.92 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6.62 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

اگر اس (تجویز) کی منظوری دے دی گئی تو پٹرول کی قیمت موجودہ 263.45 روپے سے کم ہو کر تقریباً 252.85 روپے فی لٹر ہو جائے گی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 265.65 روپے سے گر کر 257.06 روپے فی لٹر تک آ جائے گی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت موجودہ 180.54 روپے کے مقابلے میں 171.62 روپے پر آنے کی توقع ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *