نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، بابراعظم کی تنزلی ہو گئی

دبئی (پاکستان امیج)آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں کپتان بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 5 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مرکرام ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں ۔

ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھارت کے سوریاکمار یادیو کے پاس ہے جبکہ دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے فل سالٹ اور تیسرے نمبر پر پاکستان کے محمد رضوان ہیں ۔چھٹے نمبر پر بھارت کے جیسوال، ساتویں پر جنوبی افریقہ کے ریلی رسوو موجود ہیں ۔

انگلینڈ کے جوز بٹلر اس فہرست میں ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ہینڈرکس ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *