نئی تاریخ رقم، پاکستانی نژاد فٹبالر فیفا ورلڈکپ 2026 میں شرکت کے لیے تیار

عراق(پاکستان امیج)عراق کی قومی فٹبال ٹیم کے مڈفیلڈر زیڈان اقبال فیفا ورلڈکپ 2026 میں شرکت کے ساتھ ایک منفرد تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔

وہ فیفا ورلڈکپ میں کھیلنے والے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر ہوں گے جس پر دنیا بھر میں موجود پاکستانی کمیونٹی خوشی اور فخر کا اظہار کر رہی ہے۔

23 سالہ زیڈان اقبال انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ عراقی جبکہ والد کا تعلق پاکستان سے ہے۔

انہوں نے فٹبال کا آغاز مقامی کلب سے کیا اور بعد ازاں مانچسٹر یونائیٹڈ کی مشہور اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی۔

2021 میں وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی پہلی ٹیم کے لیے میدان میں اترنے والے پہلے برطانوی جنوبی ایشیائی کھلاڑی بنے تھے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں زیڈان نے کہا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر ہوں گے تو وہ حیران رہ گئے۔

ان کے بقول بچپن میں وہ صرف فٹبال کھیلنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کے بارے میں سوچتے تھے، تاریخ رقم کرنے کے بارے میں نہیں۔

زیڈان نے یہ بھی بتایا کہ ان کے والد ان پر فخر کرتے ہیں اور عراق کی نمائندگی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں تاہم اگر وہ پاکستان کی نمائندگی کرتے تو ان کے والد شاید اور زیادہ خوش ہوتے۔

ورلڈکپ 2026 میں زیڈان اقبال کی شرکت نہ صرف عراق بلکہ پاکستانی نژاد فٹبال شائقین کے لیے بھی ایک یادگار لمحہ ثابت ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

فیفا ورلڈکپ: پاکستان میں تیار کردہ چارج ایبل ’ٹرائی اونڈا‘ فٹبال توجہ کا مرکز

لندن (پاکستان امیج )فیفا ورلڈ کپ 2026 میں استعمال ہونے والی آفیشل میچ بال جدید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email