میں ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہوں ،ہم نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نہ ہی کرینگے، خدیجہ شاہ

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، ہم نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نہ ہی کریں گے ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ اور طیبہ راجہ انسداد دہشتگردی عدالت پیش ہوئے،عدالت پیشی پرمیڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ شاہ نے کہاکہ میں ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، ہم نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نہ ہی کریں گے ، پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھا کہ بے گناہ ہیں ڈیل کی ضرورت نہیں ہے ، ہم نے کچھ نہیں کیا بے گناہ ہونے کے باوجود عدالت پیش ہو رہے ہیں ۔

طیبہ راجہ کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کو چھوڑا ہوتا تو کیا آج عدالت حاضری کے لیے پیش ہوتے ،میرے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے وہ خارج کرانے عدالت پیش ہوئی ہوں ، ڈیل ہوئی ہے تو مجھے گھر بٹھائیں آرام سے کیوں عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *