میں نے یہ نہیں کہ مریم نواز برانڈڈ کپڑے نہیں پہنتیں،عظمیٰ بخاری

لاہور(پاکستان امیج)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ میں نے یہ نہیں کہ وہ برانڈڈ کپڑے نہیں پہنتیں، وہ اب سادہ کپڑوں کو ترجیح دیتی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد مریم نواز لائف سٹائل میں بڑی تبدیلی لائی ہیں،مریم نواز کو سادہ کپڑے پسند ہیں وہ زیادہ تر سادہ کپڑے پہنتی ہیں،

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہناتھا کہ میں نے یہ نہیں کہ وہ برانڈڈ کپڑے نہیں پہنتیں، وہ اب سادہ کپڑوں کو ترجیح دیتی ہیں،ان کا کہناتھا کہ مریم نواز کیا پہن رہی ہیں اس کیلئے ان کو کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہاکہ عید شو میں گفتگو میں کہا تھا کہ کبھی کبھار مجھے لگتا ہے کہ میں نے مریم نواز سے زیادہ مہنگے کپڑے پہنے ہیں،بات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر ہونی چاہئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *