میں نے انصاف کیا، کسی پر احسان نہیں کیا،جج افضل مجوکہ کا صنم جاوید سے مکالمہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں صنم جاوید نے جج افضل مجوکہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ،جج افضل مجوکہ نے صنم جاوید کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انصاف کیا، کسی پر احسان نہیں کیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، صنم جاوید اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

صنم جاوید نے جج افضل مجوکا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ،جج افضل مجوکہ نے صنم جاوید کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انصاف کیا، کسی پر احسان نہیں کیا، وکلا آتے رہے انہوں نے دلائل دیئے میں نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا، صنم جاوید عدالت میں حاضری لگانے کے بعد واپس روانہ ہو گئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *