میں شوہر کیخلاف کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ،ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا

لاہور(پاکستان امیج)ٹی وی اینکرعائشہ جہانزیب نے شوہر کے ساتھ راضی نامہ ہونے کے بعد وکیل کے ہمراہ پیش ہو کر عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دوران سماعت عدالت نے کہاکہ چہرہ دیکھ کر لگ رہا ہے یہ تو بہت ظلم ہوا ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ اپنی مرضی سے آئی ہیں؟عائشہ جہانزیب نے کہاکہ جو بھی ہوا بہت ظلم ہے، کسی عورت کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے،معززین نے جو بھی فیصلہ کیا میں اس کو مانتی ہوں،میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں،گواہوں کی موجودگی میں یہ فیصلہ ہوا ہے۔عدالت نے کہاکہ ضمانت کی حد تک منظور کررہا ہوں بریت کا فیصلہ چالان پر ہوگا۔

یادرہے کہ کینٹ کچہری عدالت نے ملزم حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *