میں بالکل ٹھیک اور زندہ ہوں،، عدنان صدیقی نے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی

کراچی (پاکستان امیج) پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر زیر گردش اپنی وفات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل ٹھیک اور زندہ ہوں، اگلی بار ایسی خبر چلانے سے قبل مجھ سے ضرور رابطہ کریں۔

جیو نیوز کے مطابق عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے موبائل پر ایک یوٹیوب کی ایک ویڈیو دکھائی جس میں خاتون عدنان صدیقی کی موت کی خبر دے رہی تھی۔ویڈیو دکھانے کے بعد عدنان صدیقی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’بہت اچھے آدمی تھے اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے، ان کے دوستوں کو خوش اور آباد رکھے‘۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ ’میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ کے سامنے لائیو ہوں، نہیں معلوم کس نے میری موت کی خبر پھیلائی ہے، پریشان مت ہوں، مرنا تو برحق ہے مگر ابھی کچھ دن باقی ہیں، آپ سب لوگ خوش رہیں اور آباد رہیں اور زندگی انجوائے کریں‘۔

عدنان صدیقی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’صحافت اور بریکنگ نیوز کے نام پر میرے انتقال کی افواہیں پھیلانے والے، اگلی بار ایسی بریکنگ نیوز دینے سے قبل مجھ سے رابطہ کر لیں، میں تحریری طور پریادگاری پیغام کے ساتھ خبر کی تصدیق کے لیے ذاتی طور پر آپ کے اسٹوڈیو آؤں گا، آخر کار آپ کی صحافت بہت اعلیٰ ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

دوسری جانب عدنان صدیقی نے ایکس پر بھی مداحوں کے نام پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا ’اس سے پہلے کہ آپ میں سے کوئی یہاں تعزیت کرے، میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی میری موت کی خبر کی تردید کرتا ہوں، میں زندہ ہوں الحمدللہ‘۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *