میں آپ سے متفق ہوں کہ آرٹیکل 184تین کا غلط استعمال ہوتا رہا ہے، صدر سپریم کورٹ بار

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس میں چیف جسٹس نے عابد زبیری سے استفسار کیا آپ پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کر رہے؟وکیل عابد زبیری نے کہاکہ نہیں میں سپریم کورٹ بار کی نمائندگی کررہا ہوں،آپ کی رائے سن چکا ہوں، ابھی آرٹیکل 184تین پر آرہاتھا، میں آپ سے متفق ہوں کہ آرٹیکل 184تین کا غلط استعمال ہوتا رہا ،

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت جاری ہے، چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل بنچ سماعت کررہا ہے ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پاکستان میں 184تین کا استعمال کیسے ہوا؟کیا ہیومن رائٹس سیل کا تذکرہ آئین یا سپریم کورٹ رولز میں ہے؟آرٹیکل 184تین سے متعلق ماضی میں کیا رہا؟یا تو کہہ دیتے کہ 184تین میں ہیومن رائٹس سیل بن سکتا تھا،اس بات پر تو آنکھیں بند کرکے بیٹھ گئے ہیں،اس سے پہلے کہ دنیا مجھ پر انگلی اٹھائے میں خود اپنے اوپر انگلی اٹھا رہا ہوں،آپ یہ تو کہہ دیں کہ سپریم کورٹ کے ایک چیف جسٹس نے غلطی کی تو پارلیمنٹ اسے درست کر سکتی ہے یا نہیں؟نیوجرسی نہ جائیں، پاکستان کی ہی مثال دے دیں،سپریم کورٹ غلطی کر دے تو کیا پارلیمنٹ اسے درست کر سکتی ہے؟

چیف جسٹس نے عابد زبیری سے استفسار کیا آپ پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کر رہے؟وکیل عابد زبیری نے کہاکہ نہیں میں سپریم کورٹ بار کی نمائندگی کررہا ہوں،آپ کی رائے سن چکا ہوں، ابھی آرٹیکل 184تین پر آرہاتھا، میں آپ سے متفق ہوں کہ آرٹیکل 184تین کا غلط استعمال ہوتا رہا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *