میڈل سیاستدان اور بڑے لوگ حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر! ٹرمپ نے 6 سالہ بچے کو صدارتی ایوارڈ سے نواز دیا

واشنگٹن (پاکستان امیج)وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں 14 جنوری 2026 کو ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بچوں کو دودھ کی فراہمی سے متعلق قانون پر پر دستخط کیے۔ یہ قانون اسکولوں میں مکمل دودھ اور 2 فیصد دودھ دوبارہ دستیاب کرنے کی اجازت دیتا ہے جو کئی سالوں سے محدود تھا۔

تقریب کے دوران کئی بچے بھی موجود تھے جن میں ایک پہلی جماعت کا طالب علم جیسے (Jesse) تقریباً 6-7 سالہ آگے بڑھا اور صدر ٹرمپ کو دودھ کی پیداوار اور پروسیسنگ کے عمل کے بارے میں بہت احسن انداز میں آگاہ کیا۔ بچے نے بتایا کہ دودھ گائے سے حاصل ہوتا ہے پھر اسے پروسیس کیا جاتا ہے تاکہ یہ محفوظ اور استعمال کے قابل ہو جائے۔

صدر ٹرمپ بچے کی معلومات اور ذہانت سے بہت متاثر ہوئے اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ معلوم نہیں تھا بعد ازاں صدر نے اعلان کیا کہ وہ اس بچے کو ایک خصوصی میڈل دیں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ میڈل عام طور پر بڑے لوگ اور سیاستدان حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آج وہ اسے اس چھوٹے بچے کو دے رہے ہیں جو واقعی لائق ہے۔

یہ لمحہ نہ صرف بہت پیارا تھا بلکہ وائرل بھی ہو گیا جسے لوگوں نے ایک خوبصورت اور دلچسپ واقعہ قرار دیا۔ یہ تقریب بچوں کی غذائیت، دودھ کی اہمیت، اور امریکی ڈیری فارمرز کی حمایت کے لیے منعقد کی گئی تھی اور بچے کی شرکت نے اس تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پنجاب: میٹرک پاس طلبہ کے لیے 17 میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)میٹرک کے بعد صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *