میٹنگ اور بولاری کے درمیان مال گاڑیاں حادثے کا شکار

کراچی(پاکستان امیج) کراچی سے براستہ لاہور آنے والی مال گاڑی حادثے کا شکار ہو نے سے اپ ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر قائد سے157کلومیٹرکےفاصلے پرمیٹنگ اوربولاری کےدرمیان مال گاڑی کی 6بوگیاں پٹری سےاترگئیں، حادثےمیں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاؤن لائن کلیئرہےجس سے ٹریک متاثرنہیں ہوا جب کہ 149اپ مہران ایکسپریس کومیٹنگ پر اور17اپ کو جھمپیر پر روک لیا گیا۔

دوسری جانب کوٹری سےریلیف ٹرین جائےحادثہ کی طرف روانہ کردی گئی، حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کاتعین تحقیقاتی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *