میٹرو بس میں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور(پاکستان امیج) پولیس نے میٹرو بس میں چوری کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان عدنان عرف لالو اور اس کا ساتھی غلام عباس بسوں کے اندر مسافروں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے۔ علاوہ ازیں پولیس نے میٹرو بس میں چوری کی وارداتیں کرنے والے ملزمان سے 40ہزار نقدی برآمد کر کے مدعیہ سلطانہ بی بی کے سپرد کردی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے مدعیہ کی شکایت پر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ اپنی رقم کی واپسی پر مدعیہ سلطانہ بی بی نے انویسٹی گیشن پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے شفیق آباد پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *