مینڈیٹ چرانے والوں نے نوازشریف کا مینڈیٹ بھی چوری کر لیا: بابر اعوان

اسلام آباد (پاکستان امیج) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چرانے والوں نے نوازشریف کا مینڈیٹ بھی چوری کر لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوری کرنے والوں نے اپنا چیف نوازشریف کو چنا تھا۔ نوازشریف دو اور شہباز شریف 3 مرتبہ وزیراعلیٰ رہے، نوازشریف 3 اور شہباز شریف ایک مرتبہ وزیراعظم بھی رہے۔ نوازشریف کی ایک مرتبہ حکومت ختم ہوئی تو سہولت کاری سے بحال ہوئی تھی۔ یہ اب پانچویں مرتبہ وزارت عظمیٰ کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آدھی رات کو گیس پھر مہنگی کر دی گئی، جو ان کو ووٹ دے گا اور ہم پر مسلط کرے گا وہ قومی مجرم ہو گا، مولانا فضل الرحمان صرف اپنی قیمت بڑھا رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *