میسی کو کس بات کا آج بھی افسوس ہے؟ چونکا دینے والا انکشاف کردیا

ارجنٹائن (پاکستان امیج)ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے پڑھائی کے دوران انگلش نہ سیکھنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک میکسیکن پوڈکاسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سی باتوں کا افسوس ہے، جن میں سے ایک بچپن میں انگلش نہ پڑھنا بھی شامل ہے۔

میسی نے کہا کہ میرے پاس انگلش پڑھنے کا وقت تھا مگر میں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا، جس کا مجھے شدید افسوس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کئی مرتبہ ایسے مواقع ملے جب دنیا کی حیران کن شخصیات سے بات چیت کرسکتا تھا مگر میں نے خود کو آدھا جاہل محسوس کیا۔

میسی کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ یہ سوچتا ہوں کہ کتنا احمق ہوں میں نے اپنا وقت ضائع کردیا، اس لیے میں اپنے بچوں پر زور دیتا ہوں کہ تعلیم پر مکمل توجہ دیں

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *