پشاور(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کے خلاف تھانے میں درخواست دی ہے،میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس میں پی ٹی آئی ورکرز ملوث ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ثوبیہ شاہد کا مزید کہناتھا کہ سپیکر کو اسمبلی میں ہونے والے واقعے پر ازخودنوٹس لینا چاہئے ،یہ معاملہ تمام ایم پی ایز کے خلاف ہے۔
یاد رہے کہ ثوبیہ شاہد نے اسمبلی میں جملے کسنے، جوتے اور بوتلیں پھینکنے کے معاملے پر تھانہ شرقی میں ایف آئی آر کیلئے درخواست دے رکھی ہے،پولیس کاکہنا ہے کہ ثوبیہ شاہد کی درخواست سپیکر صوبائی اسمبلی کو بھجوا دی ہے،صوبائی اسمبلی کے سپیکر کی سفارش پر ایف آئی آر درج ہو گی۔
Pakistan Image