میرے خلاف جو سازشیں کی گئیں بانی باہر آئیں گے تو اس کا حساب لوں گا، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (پاکستان امیج) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جو سازشیں کی گئیں بانی باہر آئیں گے تو اس کا حساب لوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام “الیونتھ آور” گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے اندرونی اختلافات، گروپ بندیوں اور اپنی حکومت کے خاتمے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انہیں اطلاعات مل رہی تھیں کہ وزیراعلیٰ کے لیے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نام مانگے جارہے ہیں۔ پارٹی کے مختلف لوگوں نے اجلاسوں میں نام زیر بحث لاکر بھیجے اور ان کی اطلاع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے ناموں پر مشاورت جاری تھی۔

انہیں تقریباً تین ماہ پہلے ہی معلوم ہوگیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس کے گواہ بابر ایاز، شیخ وقاص اکرم اور دیگر افراد بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عہدے کے لیے پارٹی میں نہیں تھے اور بانی پی ٹی آئی کا جو فیصلہ ہوتا ہے وہ اسے تسلیم کرتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 27 ستمبر کو وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ پارٹی کے لیے نکلیں گے اور پارٹی کا جو پلان ہوگا اس پر عمل کریں گے، اس روز جن لوگوں نے قیادت کرنی ہے، ذمہ داری بھی ان ہی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لیے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی کی تحریک اہم ہے اور بانی کی رہائی کے بعد اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کا حساب لیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *