‘میری سب سے چھوٹی بیٹی آٹھ سال کی تھی جب بشریٰ بی بی گئیں، اب بھی تکیے کے نیچے سر رکھ کر روتی رہتی ہے’، سابق شوہر خاور مانیکا نے مزید کیا کہا؟

لاہور (پاکستان امیج) بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے اپنے دل کے زخم سب کے سامنے کھول دیئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے میرے خاندان کی عزت برباد کر دی، میری بیٹی بشریٰ بی بی کے گھر چھوڑ کر جانے کے وقت 7 یا 8 سال کی تھی، اب بھی وہ رات کو تکیے کے نیچے سر رکھ کر روتی رہتی ہے، کئی دفعہ تسلی دینے کی کوشش کی توکہتی ہے بس ڈر گئی تھی۔ اس نے اپنی ماں سے تب سے بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ جس دن سے بشریٰ بی بی عمران خان کی بیوی بنی، مجھے اور میرے بچوں کو ساری قوم کی گالیاں اور تنقید برداشت کرنا پڑی۔ میں نے سب اللہ تعالیٰ پر چھوڑ رکھا تھا۔مزید کہا کہ میرا لائف سٹائل بالکل نہیں بدلا، میرا یک بیٹا دبئی میں نوکر ہے اور دوسرا بڑی مشکل گزارا کرتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *